: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ لَا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيَامَةِ
1: I CALL TO WITNESS the Day of Resurrection,
1: ہم کو روز قیامت کی قسم
2: وَلَا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ اللَّوَّامَةِ
2: And I call the reprehensive soul to witness:
2: اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے
3: أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَلَّنْ نَجْمَعَ عِظَامَهُ
3: Does man think We shall not put his bones together?
3: کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟
4: بَلَىٰ قَادِرِينَ عَلَىٰ أَنْ نُسَوِّيَ بَنَانَهُ
4: Surely We are able to reform even his finger-tips.
4: ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں
5: بَلْ يُرِيدُ الْإِنْسَانُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُ
5: Yet man is sceptical of what is right before him.
5: مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے
6: يَسْأَلُ أَيَّانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ
6: He asks: "When will the Day of Resurrection be?"
6: پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟
7: فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ
7: Yet when the eyes are dazzled,
7: جب آنکھیں چندھیا جائیں
8: وَخَسَفَ الْقَمَرُ
8: The moon eclipsed,
8: اور چاند گہنا جائے
9: وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ
9: And the sun and moon are conjoined,
9: اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں
10: يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ
10: That day man will say: "Where can I find escape?"
10: اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟
11: كَلَّا لَا وَزَرَ
11: Never so, for there will be no escape.
11: بےشک کہیں پناہ نہیں
12: إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمُسْتَقَرُّ
12: With your Lord alone will be the retreat on that day.
12: اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے
13: يُنَبَّأُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ
13: Then man will be told what he had sent ahead (of good) and what he had left behind.
13: اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے
14: بَلِ الْإِنْسَانُ عَلَىٰ نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ
14: In fact man is a witness against himself,
14: بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے
15: وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُ
15: Whatever the excuses he may offer.
15: اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہے
16: لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ
16: Do not forestall (the revelation before its completion) by acting in haste.
16: اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو جلد یاد کرلو
17: إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ
17: Surely its collection and recitation are Our responsibility.
17: اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے
18: فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ
18: So, as We recite it, follow its reading.
18: جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو
19: ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ
19: The exposition of its meaning surely rests on Us.
19: پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے
20: كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ
20: But no. You love this transient life,
20: مگر (لوگو) تم دنیا کو دوست رکھتے ہو
21: وَتَذَرُونَ الْآخِرَةَ
21: And neglect the Hereafter.
21: اور آخرت کو ترک کئے دیتے ہو
22: وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ
22: How many faces will be refulgent on that Day,
22: اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گے
23: إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ
23: Waiting for their Lord.
23: اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے
24: وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ بَاسِرَةٌ
24: And how many faces on that Day will be woe-begone
24: اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گے
25: تَظُنُّ أَنْ يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ
25: Fearing that a great disaster is going to befall them.
25: خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے
26: كَلَّا إِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِيَ
26: Never so, for when life withdraws into the clavicula,
26: دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے
27: وَقِيلَ مَنْ ۜ رَاقٍ
27: And it is asked: "Is there any reciter of charms and amulets?"
27: اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے
28: وَظَنَّ أَنَّهُ الْفِرَاقُ
28: He will then realise it is the parting,
28: اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے
29: وَالْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِ
29: And anguish will be heaped upon anguish:
29: اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے
30: إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ الْمَسَاقُ
30: To your Lord then will be the driving.
30: اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کی طرف چلنا ہے
31: فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ
31: For he neither believed nor prayed,
31: تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی
32: وَلَٰكِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
32: But only disavowed and turned away;
32: بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا
33: ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰ أَهْلِهِ يَتَمَطَّىٰ
33: Then he strutted back to his people.
33: پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا
34: أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ
34: Alas the woe for you, alas!
34: افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
35: ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ
35: Alas, the woe for you!
35: پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے
36: أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ أَنْ يُتْرَكَ سُدًى
36: Does man think that he will be left alone to himself, free?
36: کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟
37: أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِنْ مَنِيٍّ يُمْنَىٰ
37: Was he not an emitted drop of semen,
37: کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟
38: ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ
38: Then formed into an embryo? Then He fashioned, shaped and proportioned
38: پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا
39: فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَيْنِ الذَّكَرَ وَالْأُنْثَىٰ
39: And assigned it sexes, male and female.
39: پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت
40: أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَادِرٍ عَلَىٰ أَنْ يُحْيِيَ الْمَوْتَىٰ
40: Cannot such as He bring the dead to life?
40: کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟