رجب کے کونڈوں کی حقیقت
کونڈوں کی مروجہ رسم اہل سنت والجماعت کے مذھب میں محض بے اصل، خلاف شرع
اور بدعت ممنوعہ ہے کیونکہ 22ویں رجب نہ امام جعفر صادق رحمہ اللہ کی تاریخ
پیدائش ہے اور نہ تاریخ وفات، امام جعفر صادق رحمہ اللہ کی ولادت 8 رمضان
کو ہوئی اور وفات شوال کے مہینے میں ہوئی
جب یہ رسم ایجاد ہوئی،اہل
سنت کا غلبہ تھا اسلیے یہ اہتمام کیاگیا کہ شیرینی اعلانیہ نہ تقسیم کی
جائے تاکہ رازفاش نہ ہو،جب کچھ اسکا چرچا ہوا تو اسکو امام جعفر صادق رحمہ
اللہ کی طرف منسوب کرکے یہ تہمت لگائی کہ انہوں نے خود خاص اس تاریخ میں اپنی فاتحہ کا حکم دیا حالانکہ یہ سب من گھڑت باتیں ہیں
22 رجب کی رسم میں محض پردہ پوشی کے لیئے اسے امام جعفر صادق رحمہ اللہ کی
طرف منسوب کیا گیا ورنہ حقیقت میں یہ تقریب حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی
وفات کی خوشی میں منائی جاتی ہے، لہذا ہمیں اس رسم سے دور رہنا چاہیئے، نہ
خود اس رسم کو بجا لائیں اور نہ اس میں شرکت کریں
(فتاوی محمودیہ،
جلد 3، صفحہ 282،281
ناشر: جامعہ فاروقیہ، کراچی )

(فتاوی محمودیہ،
جلد 3، صفحہ 282،281
ناشر: جامعہ فاروقیہ، کراچی )

No comments:
Post a Comment